LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: سعودی فوجی اتحاد جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سکولوں، کالجوں میں تعلیم دی جائے: ایاز صادق کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری

ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری

Web Desk

29 November 2026

ایران کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی نظام میں بڑی تبدیلیوں اور تنظیم نو کا عمل جاری ہے، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ نے وزارتِ انٹیلی جنس کی تنظیم نو سے متعلق بل کی مختلف شقوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے انٹیلی جنس نظام کی تنظیم نو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات سے متعلق قانون کی منظوری کے بعد مستقل وزیرِ انٹیلی جنس مقرر کیا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زیرِ غور بل کی شقوں کے تحت غیر مذہبی امیدوار بھی وزیرِ انٹیلی جنس کے عہدے پر تعینات ہو سکیں گے، جبکہ اجتہاد کی اہلیت رکھنے والے امیدواروں کو بھی اس منصب کے لیے اہل قرار دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کے سابق وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب 18 مارچ کو ہونے والے ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد سے تاحال اس عہدے پر مستقل تقرری نہیں ہو سکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس مشینری میں سامنے آنے والی خامیوں کے بعد نظام میں اصلاحات اور تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔