سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، جنوبی کوریا نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
Web Desk
29 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ملائیشیا میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستانی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مقابلے کے ابتدائی دو کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں اور کھیل برابر رہا، تاہم تیسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے دو گول داغ کر برتری حاصل کی، جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ایک مزید گول کر کے اپنی فتح یقینی بنا لی۔
اس شکست کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی، جبکہ جنوبی کوریا نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
متعلقہ عنوانات
ایم ایل ایس کپ، دفاعی چیمپئن انٹر میامی پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر
29 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا فائنل آج، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے مدمقابل ہوں گے
29 November 2026
آئی ایل ٹی 20، نکولس پوران نے سپر اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ایم آئی امارات کو فتح دلا دی
29 November 2026
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
27 November 2026
فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں
27 November 2026