شہدادکوٹ میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے تین کمسن بچے جاں بحق، درجنوں متاثر
Web Desk
28 November 2026
سندھ کے علاقے شہداد کوٹ اور قمبر کے نواحی گاؤں در محمد چانڈیو میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے 3 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 سے زائد بچے مرض میں مبتلا ہو کر مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اہلِ علاقہ کے مطابق قمبر کے گاؤں در محمد چانڈیو میں خسرہ پھیلنے کے باعث تین کمسن بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 10 سے زائد بچوں میں بھی اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 3 سالہ رخسانہ، 2 سالہ زینب اور 4 سالہ غلام نبی چانڈیو کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ علاقے میں خسرہ کے مزید کیسز سامنے آنے پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مقامی افراد نے شکایت کی کہ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لیے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث مرض کے مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں اور اہلِ علاقہ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، متاثرہ بچوں کے بہترین علاج اور گاؤں و اطراف میں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال
28 November 2026
محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
28 November 2026
دبئی میں وزن کم کرنے والی اہم دوا کی فروخت اور درآمد پر پابندی عائد
28 November 2026
سردیوں میں جوڑوں کا درد اور اکڑن کی شکایت، علاج کے مؤثر طریقے جانیے
27 November 2026
وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت
27 November 2026
تمباکو کے پودے میں کینسر کی اہم دوا تیار کرنے میں سائنس دانوں کو کامیابی
27 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا
26 November 2026
روس نے الرجی کیخلاف دنیا کی پہلی جینیاتی انجینئرنگ پر مبنی ریکومبیننٹ ویکسین تیار کر لی
26 November 2026