LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی ایران جنگ کے اثرات، ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک دیوالیہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست دبئی کی عدالت کا ٹریفک حادثے میں معذور ڈرائیور کو 7 لاکھ 50 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم یمنی افواج کی حوثیوں کیخلاف 726 کارروائیاں: 121 کمانڈرز، جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ پانچ یورپی ممالک کا 6 ارب ڈالر مالیت کی جنگی گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ ریاض پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے ڈرون تباہ کر دیا

محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ

Web Desk

28 November 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 24/7 نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی لاہور کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے خدمات کی فراہمی میں لگنے والے وقت، عملے کے رویے اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور سائلین کے مسائل سنے۔

اس موقع پر شہریوں نے ٹوکن کے حصول کے لیے باہر انتظار کرنے کی شکایات کیں، تاہم سنٹر کے اندر بہترین انتظامات اور تیز رفتار خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹوکن کے لیے انتظار ضرور کرنا پڑتا ہے لیکن سنٹر کے اندر چند ہی منٹوں میں کام مکمل ہو جاتا ہے۔ بعض شہریوں نے بتایا کہ انہیں صرف 10 منٹ میں اپنی باری مل گئی، جبکہ ایک بزرگ شہری نے عملے کے تعاون اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند منٹ میں ان کا کام مکمل ہو گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سنٹر کے اندر بہترین انتظامات اور شہریوں کو فوری خدمات کی فراہمی پر نادرا عملے کو شاباش دی، اور شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ٹوکن کے حصول کے دوران انتظار کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہو گی کہ شہریوں کو سنٹر کے اندر فراہم کی جانے والی تیز رفتار خدمات کی طرح ٹوکن کے حصول کے مرحلے میں بھی مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے بعض شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہریوں کو بروقت اور بلا تاخیر خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، کیونکہ شہریوں کا اعتماد اور مثبت فیڈ بیک ہی اداروں کی اصل کامیابی ہے۔