LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال حکومت تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرے، معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ پنجابی ماں بولی ہماری پہچان، فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: عطا تارڑ سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں: شرجیل میمن پنجاب میں سرکاری اور نجی سکول ٹرپس پر پابندی عائد

نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال

Web Desk

28 November 2026

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ریاست اور عوام دونوں کی بنیادی ضرورت ہے، ہمارے اس مؤقف کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے کیونکہ پاکستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ انہیں اپنے علاقوں میں چھوٹے انتظامی یونٹس چاہئیں۔

شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم اور شہری مسائل کے حل کے حوالے سے بھی ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں، حتیٰ کہ دس سال سے یونیورسٹی روڈ نہ بنانے والوں کا بھی ہم کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے سوال اٹھایا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی میں کتنے دن اور کتنے گھنٹے بحث ہوئی تھی؟ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان میں تمام کام پاکستانی طریقے سے ہوتے ہیں، اس لیے جب ہماری باری آئے تو ہمیں برطانوی جمہوریت کے اصول نہ سکھائے جائیں؛ انتظامی یونٹس کے قیام کا معاملہ بھی پاکستانی طریقے سے ہی آگے بڑھے گا۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر حکومتی شخصیات کے بیانات مسلسل سامنے آ رہے ہیں، وزیراعظم کی جماعت کے خواجہ آصف بھی کھل کر نئے صوبوں کی بات کر رہے ہیں، احسن اقبال بھی اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں جبکہ وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی بیانات کا مقابلہ جاری ہے اور اس معاملے پر حتمی بات فیصلہ کن مرحلے پر ہوگی۔