وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا
Web Desk
26 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور ادویات کی مؤثر ٹریکنگ کے لیے وزارتِ قومی صحت کی تیار کردہ “محفوظ دوا” موبائل ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا اور تقریب کے دوران ایپ کے ذریعے دوا کا پیکٹ اسکین کر کے اس کی اصلیت کی تصدیق کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ پاکستان کی طبی سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صحت کے نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ایک شاندار ڈیجیٹل اقدام ہے، جس کے ذریعے شہری باآسانی کسی بھی دوا کی اصلیت، سرکاری مقرر کردہ قیمت اور مارکیٹ میں دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔ 2010-11 میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں غیر معیاری ادویات سے ہونے والے جانی نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ کی تین لیبارٹریوں سے تصدیق ہوئی تھی کہ دل کے مریضوں کو ملیریا کی ادویات دی گئی تھیں، لہٰذا ماضی کی سنگین غفلتوں سے سبق سیکھ کر عوامی تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے “محفوظ دوا” ایپ کی تیاری پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سی ای او ڈریپ، متعلقہ وزارتوں اور فارما انڈسٹری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات کے تعاون سے اس منصوبے کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے جبکہ وفاق اور صوبے مل کر عام آدمی کی قوتِ خرید کے مطابق سستی اور معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026
سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ
26 November 2026
چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم
26 November 2026
مولانا فضل الرحمان گرفتار ہیں نہ نظر بند، سی سی پی او لاہور کا ہائیکورٹ میں جواب
26 November 2026