ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
Web Desk
27 November 2026
جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں ایسا منفرد کارنامہ انجام دے دیا ہے جو اس سے پہلے کوئی کھلاڑی انجام نہیں دے سکا تھا۔
بنگلا دیش کے خلاف سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویان ملڈر نے پہلے شاندار سنچری اسکور کی اور پھر اپنی تباہ کن بولنگ سے صرف 31 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں ٹرپل سنچری بنانے کے ساتھ ایک اننگز میں 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر نے جولائی 2025ء میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ناقابلِ شکست 367 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے محض 334 گیندوں پر یہ رنز بنائے تھے، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے۔ اب بنگلا دیش کے خلاف ان کی تباہ کن بولنگ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
ویان ملڈر نے دوسری اننگز میں 7 وکٹیں صرف 64 گیندوں میں حاصل کیں، یوں انہوں نے 76 سال پرانا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ہیو ٹیفیلڈ کے پاس تھا، جنہوں نے 1950ء میں 68 گیندوں پر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ویان ملڈر کی اس شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 219 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ اس میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 494 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 91 اور دوسری اننگز میں 184 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
27 November 2026
فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں
27 November 2026
پی سی بی کا 2026-27 کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے ٹیم بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
26 November 2026
سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر
26 November 2026
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی
26 November 2026
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026