LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری امیرِ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا؛ ترجمان ٹرمپ اور پیوٹن کی دوستی عجیب ہے، زیلنسکی کی امریکی صدر پر تنقید تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو سندھ میں ترقی، سرمایہ کاری اور امن و امان کی بہتری ترجیح ہے: مراد علی شاہ امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا: پاسداران انقلاب کا دعویٰ اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان

Web Desk

27 November 2026

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی مختصر دورے پر کل اسلام آباد آمد متوقع ہے، جہاں ان کی وفاقی حکومتی رہنماؤں سے اہم سیاسی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر سکتے ہیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور باہمی سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا معاملہ سرِفہرست ہوگا، جبکہ 11 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مدت میں توسیع کی ضرورت کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت متوقع ہے۔

مزید برآں، ذرائع نے بتایا کہ حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بیٹھک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ تجاویز اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی اس موقع پر ایک بار پھر حکومتی قیادت کے سامنے اپنی جماعت کے تحفظات پیش کریں گے۔