سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر
Web Desk
26 November 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے شان ٹیٹ کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شان ٹیٹ قلندرز فیملی میں ایک بہترین اضافہ ہیں اور وہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ثمین رانا کے مطابق شان ٹیٹ اس سے قبل گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جبکہ وہ پی ایس ایل سیزن کے علاوہ بھی فرنچائز کے نوجوان فاسٹ باؤلرز کی تربیت اور رہنمائی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے نئے ہیڈ کوچ شان ٹیٹ نے اپنی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ وہ اگلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کوچنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل سپر لیگ کے دوران گیانا میں لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا، جس کی بدولت فرنچائز کے ساتھ ان کی اچھی ہم آہنگی قائم ہو چکی ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز سے بخوبی واقف ہیں۔
شان ٹیٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ثمین رانا کے ساتھ مل کر فرنچائز کے معاملات دیکھ چکے ہیں، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کی کنڈیشنز اور مقامی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہے، گزشتہ برسوں کے دوران لاہور قلندرز کے حوالے سے ہمیشہ مثبت باتیں سنتا رہا ہوں اور پی ایس ایل کے لیے اس فرنچائز کا ہیڈ کوچ بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
27 November 2026
فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں
27 November 2026
پی سی بی کا 2026-27 کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
27 November 2026
ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے ٹیم بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
26 November 2026
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی
26 November 2026
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026