LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری امیرِ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا؛ ترجمان ٹرمپ اور پیوٹن کی دوستی عجیب ہے، زیلنسکی کی امریکی صدر پر تنقید تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو سندھ میں ترقی، سرمایہ کاری اور امن و امان کی بہتری ترجیح ہے: مراد علی شاہ امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا: پاسداران انقلاب کا دعویٰ اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا: پاسداران انقلاب کا دعویٰ

Web Desk

27 November 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں واقع جزیرہ ہنگام کے قریب ایک امریکی فوجی ایف 16 لڑاکا طیارے کو وارننگ فائر کر کے واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے “تسنیم” کے حوالے سے سامنے آنے والے آئی آر جی سی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارہ جزیرہ ہنگام کے جنوب مشرقی ساحلی پانیوں میں ایرانی فضائی حدود کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا۔ ایرانی بیان کے مطابق مذکورہ امریکی طیارہ ان بحری جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کر رہا تھا جو مبینہ طور پر خطے میں سمندری آمدورفت کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے بروقت وارننگ اور کارروائی کے بعد امریکی لڑاکا طیارے نے اچانک اپنا رخ تبدیل کیا اور علاقے سے پیچھے ہٹ گیا۔

اس واقعے کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے ضوابط اور نگرانی کے نظام کو نظرانداز کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر خلاف ورزیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے ذمہ دار عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والی فوجی قوتوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ ملکی فضائی حدود اس کے لیے ناقابلِ سمجھوتہ سرخ لکیر ہیں اور امریکی طیاروں کی جانب سے بار بار خلاف ورزی کی کوششوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی ایف 16 طیارے کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کا یہ دعویٰ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے سامنے آیا ہے۔