LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری امیرِ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا؛ ترجمان ٹرمپ اور پیوٹن کی دوستی عجیب ہے، زیلنسکی کی امریکی صدر پر تنقید تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو سندھ میں ترقی، سرمایہ کاری اور امن و امان کی بہتری ترجیح ہے: مراد علی شاہ امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا: پاسداران انقلاب کا دعویٰ اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے ٹیم بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

Web Desk

26 November 2026

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت اے کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

دوحہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 78 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شہباز احمد نے 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کپتان تلک ورما نے 53، وائیبھو سوریاونشی نے 40، تنوش کوتیان نے 28 اور کمار کشاگرا نے 21 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا اے کی جانب سے رویندو فرنینڈو، جنیتھ لیاناگے اور نیپن دھننجیا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ گروکا سنکیتھ اور لہیرو سماراکون کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کے بلے بازوں نے بھارتی باؤلرز کو بے بس کرتے ہوئے مطلوبہ 318 رنز کا ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 42ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا۔ سری لنکن اوپنرز لاستھ کراسپلے اور ساہان آراچیگے / سائنتھ جیاوردھنے نے شاندار سنچریاں اسکور کر کے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی، جبکہ نشان مدھوشکا نے 58 اور کپتان پون رتنائیکے نے 31 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان کل کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔