ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی
Web Desk
26 November 2026
ایران کی قومی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر 2026 تک ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئیں گی، جس کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ایرانی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ تصدیق موصول ہو گئی ہے۔
دورے کے دوران دونوں ایرانی ٹیمیں اسلام آباد میں قیام کریں گی اور اپنے پاکستانی ہم منصب کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی، جس کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کا قیمتی تجربہ فراہم کرنا اور دونوں ٹیموں کی مسابقتی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
حکام کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے کھیلوں کے روابط کا مظہر ہے اور ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جاری کوششوں میں ایک اور مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو تکنیکی مہارتوں کے تبادلے، اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے اور ایک دوسرے کے کھیل کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں ان کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے بین الاقوامی دورے پی ایچ ایف کی اس جامع حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں جن کا مقصد باقاعدہ انٹرنیشنل ہاکی کا فروغ، علاقائی سطح پر کھیلوں کے تعاون کو مستحکم کرنا اور پاکستانی کھلاڑیوں، بالخصوص خواتین ہاکی پلیئرز کو آگے بڑھنے اور مقابلے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
27 November 2026
فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں
27 November 2026
پی سی بی کا 2026-27 کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
27 November 2026
ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے ٹیم بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
26 November 2026
سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر
26 November 2026
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026