کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
Web Desk
27 November 2026
کویت نے ایرانی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا اور انہیں باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔
کویتی وزارتِ خارجہ کے مطابق کویت میں ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں دو اطالوی شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کویتی اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ کویتی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
کویتی نائب وزیرِ خارجہ کے مطابق ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ کویت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کویت کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت
27 November 2026
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026
الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان
27 November 2026
بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026