صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
Web Desk
26 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور حکومت صحت کے شعبے کی بہتری و جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بیماریوں کی نگرانی، عوامی صحت، طبی تحقیق، ویکسینز اور حیاتیاتی مصنوعات کے شعبے میں مرکزِ امتیاز کی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا قومی اہمیت کے اس ادارے کو خدمات کی مؤثر انجام دہی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں۔
ملاقات کے دوران بورڈ آف گورنرز کی جانب سے وزیراعظم کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو درپیش ادارہ جاتی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے این آئی ایچ کے طویل المدتی قانونی، انتظامی اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے ملک بھر میں بیماریوں کی مؤثر نگرانی، بروقت معلومات کے تبادلے اور مربوط اقدامات کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں این آئی ایچ کے بورڈ آف گورنرز کے ارکان، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
صدر پوتن نے آرکٹک خطے کی ترقی، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے نئی حکمت عملی منظور کر لی
26 November 2026
ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول
26 November 2026
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
26 November 2026
سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ
26 November 2026
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال
26 November 2026
ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل
26 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
26 November 2026
سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم
26 November 2026