مس یونیورس 2026 کا تاج پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا
Web Desk
25 November 2026
دنیا بھر کی حسیناؤں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد 75 ویں مس یونیورس 2026 مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے سبقت حاصل کرتے ہوئے تاج اپنے نام کر لیا، جنہیں سابقہ مس یونیورس اور میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تاج پہنایا۔ مقابلے میں ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز فرسٹ رنر اپ جبکہ وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز سیکنڈ رنر اپ قرار پائیں، اور ٹاپ 5 فائنلسٹ میں فلپائن، نیوزی لینڈ، وینزویلا، ڈومینیکن ریپبلک اور پورٹو ریکو کی حسیناؤں نے جگہ بنائی۔ فائنل راؤنڈ میں ٹاپ 5 امیدواروں سے پوچھے گئے سوال کہ اس وقت دنیا کو اپنے رہنماؤں سے سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے، کے جواب میں جینیفر بیریٹو نے کہا کہ دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جن میں ہمدردی اور دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت ہو اور اچھے رہنماؤں کو اپنی اقدار پر قائم رہنا چاہیے۔ دوسری جانب بھارت کی نمائندگی کرنے والی کازیا لز میزو مس یونیورس کا تاج جیتنے میں ناکام رہیں اور ٹاپ 30 تک پہنچنے کے باوجود ٹاپ 12 میں جگہ نہ بنا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
اداکار معمر رانا کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل
25 November 2026
نئی جیپ خریدنے کا ارادہ، میرا کا لیلیٰ کو مالی مدد کی پیشکش
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
معروف پاکستانی پاپ گلوکار محسن رضا خان المعروف بنی انتقال کرگئے
23 November 2026
حنا جاوید قتل کیس کا چالان سیشن جج کو پیش
23 November 2026
امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
23 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
23 November 2026
ممتاز شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کی آج برسی منائی جا رہی ہے
23 November 2026