پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق
Web Desk
25 November 2026
پاکستان اور چین نے ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت توانائی کے اہم منصوبوں پر فوری عملدرآمد کرنے اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات کے دوران طے پایا کہ تشکیل دی جانے والی مشترکہ کمرشل ٹیم توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرے گی، جبکہ دونوں ممالک نے ایل پی جی پلانٹ، اسٹوریج اور ٹرمینل سہولیات کے منصوبے کو فوری طور پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا جس سے ملک میں گیس کی مقامی سپلائی میں اضافے اور قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں چینی کمپنیوں کی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پٹرولیم اسٹوریج، ٹرمینلز اور ڈاؤن اسٹریم توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح بات چیت کو عملی منصوبوں اور صنعتی ترقی میں تبدیل کرنا ہے اور ایپیک (APEC) 2026 میں چینی صدر شی جن پنگ کی ترجیحات پاک چین توانائی شراکت داری کے مشترکہ وژن کی عکاس ہیں، جبکہ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کو چین کے تاریخی شینژو 24 خلائی مشن میں شرکت پر خصوصی مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ ان کی اس شاندار کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ
25 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کے الحدیدہ بندرگاہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
25 November 2026
ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
25 November 2026
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے متعدد فضائی راستے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دو روز کے لیے بند کرنے کا نوٹم جاری
25 November 2026
تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام روایتی اور جدید آلات پر مبنی پروازوں کے طریقہ کار مستقل طور پر واپس لے لیے گئے
25 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ
25 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور
25 November 2026