حنا جاوید قتل کیس کا چالان سیشن جج کو پیش
Web Desk
23 November 2026
راولپنڈی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے ہائی پروفائل حنا جاوید قتل کیس کا حتمی چالان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پیش کر دیا ہے، جس پر عدالت کل بروز منگل ابتدائی سماعت کرے گی۔ ذرائع پراسیکیوشن برانچ کے مطابق ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے مقدمے کے چالان کی قانونی سکروٹنی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور اگر اس میں کسی قسم کے قانونی نقائص کی نشاندہی ہوئی تو اسے اصلاح کے لیے واپس پولیس کو بھجوایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 45 سالہ شادی شدہ خاتون حنا جاوید کو 20 اگست کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے، جبکہ پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے اس واردات کو ہائی پروفائل قتل کیس قرار دے رکھا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے فرانزک رپورٹس موصول ہونے اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد یہ چالان جمع کروایا تھا، تاہم مقتولہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ پہلے ہی پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
23 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
23 November 2026
ممتاز شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کی آج برسی منائی جا رہی ہے
23 November 2026
پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو رخصت ہوئے 43 برس بیت گئے
23 November 2026
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026