LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم اجلاس عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اداکار معمر رانا کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

Web Desk

25 November 2026

پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نکاح کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نکاح کی تقریب کی سادگی اور خوبصورتی نمایاں ہے، جہاں ریا رانا نے سفید ریشمی شرارہ اور نفیس کڑھائی سے مزین مختصر قمیض زیب تن کی جبکہ علی زاہد سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال میں ملبوس دکھائی دیے اور دونوں کے لباس میں رنگوں کی ہم آہنگی تقریب کی خاص بات رہی۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوست احباب سمیت اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی شرکت کی جو ریا کی والدہ مہناز کی قریبی ساتھی ہیں، جبکہ ریا کی بہن رانیہ سمیت اداکارہ شگفتہ اعجاز، لائبہ خرم، ہمایل اور ہیرا بلیہ سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کے لیے محبت بھرے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا؛ واضح رہے کہ ریا رانا نے اس سے قبل 3 جنوری 2022 کو ایک پروقار تقریب میں علی زاہد سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔