LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور

نئی جیپ خریدنے کا ارادہ، میرا کا لیلیٰ کو مالی مدد کی پیشکش

Web Desk

24 November 2026

ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ لیلیٰ نے شو سے ملنے والی آمدنی اور اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے بتایا کہ ریئلٹی شو کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے ہی وہ سب سے پہلے سفید رنگ کی جیپ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جبکہ اپنی اس کمائی سے نیا گھر بھی تعمیر کروانا چاہتی ہیں۔

لیلیٰ کے مطابق انہیں ریئلٹی شو میں گزارے گئے 63 دنوں کے حساب سے یومیہ معاوضہ دیا گیا ہے، اور انکشاف کیا کہ شو سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی مقابلے کی مقررہ انعامی رقم سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ سینئر اداکارہ میرا نے بھی انہیں مالی تعاون کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ اگر جیپ خریدنے کے لیے رقم کم پڑ گئی تو وہ انہیں 10 سے 15 لاکھ روپے فراہم کر دیں گی۔ لیلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ شو سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنی خواہشات کی تکمیل اور اپنے مستقبل کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں