عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
Web Desk
25 November 2026
مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی کامیابی قومی فخر کا باعث ہے جبکہ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلا باز اور چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہیں جو ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج نے سپارکو (SUPARCO) کے سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ٹیموں کی انتھک محنت و پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس تاریخی مشن میں چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی آہنی دوستی آج زمین کی حدود سے آگے خلا تک نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ انسانی خلائی سفر میں شمولیت ملکی افرادی قوت، سائنسی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کی استعداد کا مظہر ہے جو نوجوان نسل کو سائنس و جدت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی، جبکہ مسلح افواج نے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے کامیاب مشن اور بحفاظت زمین پر واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ
25 November 2026
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق
25 November 2026
ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
25 November 2026
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے متعدد فضائی راستے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دو روز کے لیے بند کرنے کا نوٹم جاری
25 November 2026
تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام روایتی اور جدید آلات پر مبنی پروازوں کے طریقہ کار مستقل طور پر واپس لے لیے گئے
25 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ
25 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور
25 November 2026