زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان
Web Desk
23 November 2026
پاکستان کو دنیا سے ملانے والی زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام 6 دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث خرابی مکمل طور پر دور ہونے تک صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کیبل کی مرمت مکمل ہونے تک خصوصاً مصروف اوقات (پیک آورز) میں انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو ویب سائٹس کھولنے، مواد ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر آن لائن سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور ایس ڈبلیو وی بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل نظام میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں بین الاقوامی انٹرنیٹ رابطے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
گوگل سرچ بٹن ختم، روایتی انداز بدلنے کا فیصلہ
23 November 2026
پرائیویسی کی یقین دہانی، سِگنل نے سکرین شاٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا
23 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
جی ٹی اے 6 نے ریلیز کے پہلے روز 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کما لیے
22 November 2026
دبئی حکومت کے 20 اداروں میں مصنوعی ذہانت کی 90 سے زائد ایپلی کیشنز فعال
21 November 2026
کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
20 November 2026
انسٹا گرام نے سٹوریز کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026