گوگل سرچ بٹن ختم، روایتی انداز بدلنے کا فیصلہ
Web Desk
23 November 2026
دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر تقریباً 25 سال بعد اپنے روایتی ہوم پیج میں بڑی تبدیلی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت سرچ باکس کے نیچے موجود روایتی ’گوگل سرچ‘ بٹن کو ختم کر کے اس کی جگہ اے آئی پر مبنی تین نئے آپشنز شامل کر دیے گئے ہیں۔ گوگل سرچ کے نائب صدر روبی سٹین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نئے ڈیسک ٹاپ ہوم پیج کی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اس نئے انٹرفیس کی مرحلہ وار فراہمی شروع کر دی گئی ہے، جس میں پہلا آپشن ’نینو بنانا‘ (Nano Banana) تحریری ہدایات کے ذریعے اے آئی تصاویر بنانے، دوسرا آپشن ’آسک اباؤٹ فائلز‘ (Ask about files) دستاویزات اپ لوڈ کر کے ان کا تجزیہ کرنے اور سوالات پوچھنے، جبکہ تیسرا آپشن ’برین اسٹارم‘ (Brainstorm) جیمنائی اے آئی کی مدد سے نئے خیالات اور تخلیقی منصوبوں پر تجاویز حاصل کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے، البتہ روایتی ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ بٹن بدستور برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے ہوم پیج میں بائیں جانب کھلنے اور بند ہونے والی ایک سائیڈ بار کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی حالیہ اے آئی موڈ سرچز اور سابقہ گفتگو تک دوبارہ رسائی حاصل کر کے تحقیق کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان
23 November 2026
پرائیویسی کی یقین دہانی، سِگنل نے سکرین شاٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا
23 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
جی ٹی اے 6 نے ریلیز کے پہلے روز 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کما لیے
22 November 2026
دبئی حکومت کے 20 اداروں میں مصنوعی ذہانت کی 90 سے زائد ایپلی کیشنز فعال
21 November 2026
کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
20 November 2026
انسٹا گرام نے سٹوریز کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026