پرائیویسی کی یقین دہانی، سِگنل نے سکرین شاٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا
Web Desk
23 November 2026
پیغام رسانی کی معروف ایپ ’سگنل‘ نے صارفین کی نجی معلومات اور چیٹس کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے محفوظ رکھنے کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر ڈیفالٹ سکرین شاٹ بلاکنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ سگنل کی صدر میریڈیتھ وٹیکر کے مطابق جدید آپریٹنگ سسٹمز میں شامل اے آئی فیچرز صارفین کی سکرین پر موجود معلومات کا براہِ راست تجزیہ کرتے ہیں، جس سے ایپ کی جانب سے فراہم کردہ مکمل رازداری کی ضمانت متاثر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سگنل کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پیغامات کی ترسیل کے دوران تو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے، لیکن اگر آپریٹنگ سسٹم یا اے آئی اسسٹنٹ سکرین پر نظر آنے والے پیغامات تک رسائی حاصل کر لے تو ان کی رازداری برقرار رکھنا ممکن نہیں رہتا۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا سکرین شاٹ پابندی کا فیچر ڈیفالٹ طور پر فعال رہے گا تاہم صارفین چاہیں تو ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اسے بند کر سکتے ہیں، البتہ میریڈیتھ وٹیکر نے واضح کیا کہ یہ اقدام مکمل حل نہیں ہے کیونکہ جیمینائی اور سِری جیسے اے آئی اسسٹنٹس دیگر ذرائع سے بھی ایپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان
23 November 2026
گوگل سرچ بٹن ختم، روایتی انداز بدلنے کا فیصلہ
23 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
جی ٹی اے 6 نے ریلیز کے پہلے روز 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کما لیے
22 November 2026
دبئی حکومت کے 20 اداروں میں مصنوعی ذہانت کی 90 سے زائد ایپلی کیشنز فعال
21 November 2026
کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
20 November 2026
انسٹا گرام نے سٹوریز کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026