LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے

لاہور کے جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

Web Desk

23 November 2026

لاہور کے 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید کارڈیک سرجری کی سہولت کا باضابطہ عملی آغاز ہو گیا ہے، جہاں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے دوران 28 سالہ نوجوان عدیل عباس کے دل کا خراب والو کامیابی سے تبدیل کر دیا گیا۔ معروف کارڈیو تھوریسک سرجن ڈاکٹر حسنات احمد خان کی سربراہی میں انجام پانے والی اس پہلی آورٹک والو ریپلیسمنٹ (اے وی آر) سرجری کے بعد آئی ڈیپ کے تعمیر کردہ اس جدید کارڈیک ہسپتال میں پیچیدہ امراضِ قلب کے علاج کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ آئندہ ہفتے 40 سالہ خاتون مریضہ کے ایٹریل سیپٹل ڈیفیکٹ (اے ایس ڈی) کی سرجری سمیت دو مریضوں کی کورونری آرٹری بائی پاس سرجریز (سی اے بی جی) بھی کی جائیں گی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نئے کارڈیک ہسپتالوں کے قیام سے امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید ترین طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔