LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو رخصت ہوئے 43 برس بیت گئے

Web Desk

23 November 2026

لازوال اداکاری اور مسحور کن شخصیت کے مالک پاکستانی فلم انڈسٹری کے “چاکلیٹی ہیرو” وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 43 برس بیت گئے ہیں۔

2 اکتوبر 1938ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے اداکار وحید مراد نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون اداکار فلم “اولاد” سے کیا، جبکہ بطور ہیرو ان کی پہلی فلم “ہیرا اور پتھر” تھی جو کامیاب رہی اور فلمی شائقین نے انہیں چاکلیٹی ہیرو قرار دیا۔ اس کے بعد 1966ء میں بننے والی وحید مراد کی فلم “ارمان” نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

اردو کے ساتھ ساتھ وحید مراد نے پنجابی اور پشتو فلموں سمیت 125 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ واحد پاکستانی اداکار تھے جن کی فلموں نے سب سے زیادہ پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈن اور سلور جوبلیاں منائیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں “دل میرا دھڑکن تیری”، “ہیرا اور پتھر”، “ارمان”، “عندلیب”، “مستانہ ماہی”، “دیور بھابھی” اور “نصیب اپنا اپنا” سمیت دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔

وحید مراد پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد ہیرو تھے جن کے بالوں کے اسٹائل اور ملبوسات کی نقل کی گئی۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور مصنف اور پروڈیوسر بھی خدمات سرانجام دیں، اور فنی خدمات کے صلے میں انہیں نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور نیشنل ایوارڈ سمیت دیگر کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی جدتیں دینے والے وحید مراد 23 نومبر 1983ء کو کراچی میں انتقال کر گئے، جبکہ سال 2011ء میں حکومت پاکستان نے انہیں بعد از مرگ ستارہ امتیاز سے نوازا