LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح

Web Desk

22 November 2026

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور فتح اپنے نام کر لی ہے اور ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں امریکا کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں امریکا کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

پاکستان کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز دوسرے کوارٹر میں ہوا جب 18ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ 21ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کی برتری دُگنی کر دی۔

تیسرے کوارٹر میں امریکا کے سیکائی نے گول کر کے مقابلہ 2-1 کیا، تاہم پاکستان کے محمد عماد نے فوری جوابی حملے میں گول داغ کر اسکور 3-1 کر دیا۔ کھیل کے آخری کوارٹر میں قومی ٹیم نے مزید دو گول کیے، جو 46ویں منٹ میں ابو محمد اور 58ویں منٹ میں حنان شاہد نے اسکور کیے، یوں پاکستان نے 5-1 کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کر لی۔