خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
Web Desk
22 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے اعلان کردہ 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے تحت ابتدائی طور پر 10 ارب روپے صوبائی حکومت کو جاری کر دیے گئے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پیکج کے تحت خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع کے لیے 96 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے کے دیگر 25 اضلاع کے لیے 63 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 12 مخصوص اضلاع میں مجموعی طور پر 430 ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا، جن میں 7 خصوصی منصوبوں پر 19 ارب 27 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ 423 منصوبوں کے لیے 77 ارب 70 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اور ان اضلاع میں 100 روزہ اور 180 روزہ ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی پیکج کے تحت امن و امان کے 62 منصوبوں پر 39 ارب 19 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اسی طرح صحت کے شعبے کے 41 منصوبوں کے لیے 3 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مخصوص اضلاع میں تعلیم کے 72 منصوبوں پر 12 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ تعلیمی منصوبوں کے تحت باجوڑ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تین دانش سکول قائم کیے جائیں گے، جبکہ 70 سکولوں کی مرمت و اپ گریڈیشن اور 409 سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
مخصوص اضلاع میں سڑکوں کی بہتری کے 32 منصوبوں کے لیے 12 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اور پیکج میں ٹل پاراچنار روڈ اور گومل زام ڈیم کے اہم منصوبے بھی شامل ہیں۔ مزید برآں 88 مقامات پر پانی کی فراہمی کی سکیموں کو سولرائز کیا جائے گا، جبکہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے 100 طلبہ کو چین میں زرعی تعلیم کے لیے سکالرشپس دی جائیں گی۔ دستاویزات کے مطابق صوبے کے دیگر 25 اضلاع میں بھی مجموعی طور پر 219 ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026