ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
Web Desk
21 November 2026
معروف ٹک ٹاکر ’مسٹر پتلو‘ کی مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقامی عدالت نے دونوں نامزد ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1335/26 میں نامزد دونوں ملزمان کو تیسری پیشی کے موقع پر سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا۔
ڈسکہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ امانت علی نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں بھائیوں کا مجموعی طور پر 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالتی احکامات پر پولیس نے دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی انتظامات میں جیل منتقل کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026