LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا اہم معاہدہ طے پا گیا اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کا نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا اعلان امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر

پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم

Web Desk

20 November 2026

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں سری لنکا کو محض 92 رنز پر آؤٹ کرنا میچ کا اصل ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، جس سے ٹیم کو برتری حاصل کرنے میں مدد ملی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد نئی ٹیم اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اور نوجوان کھلاڑیوں نے ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ چاہتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع فراہم کیے جائیں کیونکہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ان کی جانب سے مختلف انداز میں عمدہ کارکردگیاں سامنے آئی ہیں۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ آئندہ کن کنڈیشنز میں کھیلنا ہے، اس کا فیصلہ موسم اور وینیو کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے میچز جیتنا نہایت ضروری ہے، اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہم اچھے وقت سے ضرور سیکھتے ہیں لیکن مشکل وقت سے دگنا سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہوتی اور سری لنکا نے دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم کو خاصا سخت وقت دیا، خاص طور پر مینڈس اور دیگر بیٹرز کی شراکت داری نے بولرز کو مشکلات سے دوچار کیا۔ تاہم پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کو 92 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ہماری کوشش یہی تھی کہ طویل پارٹنرشپس قائم کر کے میچ پر گرفت مضبوط رکھی جائے۔

انہوں نے فاسٹ بولرز کی محنت کو سراہتے ہوئے بتایا کہ چوتھے فاسٹ بولر کے پہلے ہی اوور کے بعد ان فٹ ہو جانے سے باقی بولرز پر اضافی بوجھ آن پڑا تھا، لیکن ایک فاسٹ بولر کی کمی کے باوجود حسن، رضوان اللّٰہ اور عباس نے غیر معمولی محنت، جذبے اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طویل اسپیلز کیے، جس پر تینوں فاسٹ بولرز بھرپور کریڈٹ کے مستحق ہیں۔

قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے بعد پاکستان کو فتح کے لیے 90 رنز کا آسان ہدف ملا جو قومی ٹیم نے محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔