دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو
Web Desk
21 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کریں اور شہباز شریف اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کو معاشی بحران پر توجہ مرکوز کرنے اور بحران سے نکلنے کے منصوبے پر کام کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، جبکہ عام سیاست دان کی روایت وزیراعظم کے کام میں مشکل پیدا کرنا بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی وزیراعظم معاشی مشکلات سے نکلنے کا کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو کوئی وزیر اٹھ کر اپنا ایجنڈا سنا دیتا ہے اور معاشی بحران سے توجہ ہٹا دیتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو دو بار وزیراعظم بنایا ہے اور ایک بار شہباز شریف کے ساتھ کابینہ میں کام بھی کیا، جبکہ شہباز شریف اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا اور ہم نے محنت سے اسے نکال لیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ جب یہ جنگ شروع ہوئی تو وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے امن قائم کرنے کے لیے محنت کی، تاہم جہاں سارا دھیان جنگ پر مرکوز ہے، وہاں وزیراعظم کو موقع ہی نہیں دیا گیا کہ وہ معاشی بحران پر توجہ دے سکیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی مصالحت اور مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھا لگے یا نہ لگے، مسائل کا حل نکالنے کے لیے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا، اور اگر ملکی مفاد اہم نہ ہوتا تو وہ بھی یہی کہتے کہ بانی پی ٹی آئی کو دباؤ میں رکھتے رہیں۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026