LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا اہم معاہدہ طے پا گیا اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کا نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا اعلان امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر

ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی

Web Desk

21 November 2026

لاہور ہائیکورٹ نے ذہنی معذوری کے شکار شخص کی جانب سے اس کے بھائی کے ذریعے دائر کیے گئے وراثتی جائیداد کے مقدمے کو قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بہن مسرت محمد دین کی آئینی درخواست خارج کر دی ہے۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ذہنی معذوری کے شکار کسی بھی شخص کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے پہلے کورٹ آف پروٹیکشن سے سرپرست مقرر کروانا لازمی نہیں بلکہ سول کورٹ بھی ذہنی معذوری کا جائزہ لے کر مقدمے کی حد تک سرپرست مقرر کر سکتی ہے، جبکہ ذہنی معذوری کا حتمی تعین شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد بھی کیا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار مسرت محمد دین نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے ذہنی معذور بھائی صفدر علی نے وراثتی جائیداد انہیں بطور تحفہ منتقل کی تھی اور بھائی محمد یعقوب کی جانب سے سرپرست بن کر دائر کیے گئے مقدمے میں قانونی طریقہ کار پورا نہیں کیا گیا، تاہم سول کورٹ چنیوٹ نے صفدر علی کو ذاتی طور پر طلب کر کے سوالات کیے جہاں وہ اپنے نام اور رشتوں کی شناخت کے علاوہ دیگر سوالات کے جواب نہ دے سکے، جس پر سول کورٹ نے مقدمہ قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے متنازعہ جائیداد کی مزید منتقلی روک دی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سول کورٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چنیوٹ کے فیصلوں کو درست قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ ذہنی معذوری کے شکار فرد کے قانونی مفادات کا تحفظ عدالت کی ذمہ داری ہے اور جائیداد کی مزید منتقلی سے نئی قانونی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں