LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا اہم معاہدہ طے پا گیا اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کا نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا اعلان امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر

امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر

Web Desk

21 November 2026

امریکی محکمہ زراعت پر ہونے والے سائبر حملے کے نتیجے میں اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہو گئے ہیں، جس کے باعث زرعی امدادی پروگرام ایک ہفتے سے زائد عرصے سے معطل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزی کے بعد کسانوں کی مالی ادائیگیوں اور فصلوں کی انشورنس سے متعلق نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت محکمہ زراعت کی متعدد ایپلی کیشنز بند کر دی گئیں، جس سے مختلف خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ متاثرہ نظاموں میں زرعی امداد، کسانوں کو مالی ادائیگیوں اور فصلوں کی انشورنس سے متعلق سہولیات شامل ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کے بعد کیے گئے حفاظتی اقدامات کے باعث کوئی ڈیٹا ضائع نہیں ہوا ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ زراعت کے بیشتر پروگرام جلد بحال کر دیے جائیں گے، تاہم متاثرہ نظاموں کی مکمل بحالی تک کسانوں کو بعض خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہنے کا امکان ہے۔