آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی
Web Desk
21 November 2026
تحصیل آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کی ملکیت کے دیرینہ تنازعے نے ایک بار پھر خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی ہے، جہاں رات ساڑھے گیارہ بجے ہونے والی شدید دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کوہستانی قوم کے تین جبکہ قوم گیلال آلائی کے چار نوجوان شامل ہیں، جنہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان اراضی کی ملکیت کا یہ تنازعہ طویل عرصے سے چلا آ رہا ہے اور ماضی میں بھی فریقین کے درمیان کشیدگی اور مسلح تصادم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026