پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز 0-1 سے جیت لی
Web Desk
20 November 2026
پاکستان نے سری لنکا کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 90 رنز کا آسان ہدف ملا جو گرین شرٹس نے حاصل کر کے فتح پر مہر ثبت کر دی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضا اللّٰہ نے 2 اور سلمان علی آغا و ثاقب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل تیسرے دن کے اختتام تک سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے، تاہم چوتھے روز کے پہلے ہی سیشن میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگز 316 رنز پر سمٹ گئی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستانی باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئی تھی اور محض 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، جس میں محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض 3، 3 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ایک وکٹ ثاقب خان کے حصے میں آئی تھی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر مضبوط برتری حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا، جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان نے 1-2 سے جیتی تھی۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
20 November 2026
پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم
20 November 2026
پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
20 November 2026
فیفا کے صدارتی انتخابات کیلئے تین امیدوار سامنے آگئے
20 November 2026
دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، سری لنکا کی 82 رنز کی برتری، 9 وکٹیں گر گئیں
19 November 2026