مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
Web Desk
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام 2026ء کا خطاب جیتنے والی کوئن آئن نگوین سے مبینہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں، لیک ہونے والی متنازع چیٹ اور معاہدے کی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے باعث تاج واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ مقابلے کی انتظامیہ نے اس سے قبل اکتوبر میں ان پر 6 ماہ کی پابندی بھی عائد کی تھی۔ منتظم کمپنی فائیو سکس انٹرٹینمنٹ کے جنرل ڈائریکٹر فام دوی خانح کے مطابق نگوین نے ذہنی صحت کے مسائل کا حوالہ دے کر آرام کے لیے وقت مانگا اور معاہدے کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذوری ظاہر کی، تاہم اس کے باوجود وہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مختلف تقریبات میں شریک ہوتی رہیں جس سے مقابلے کی ساکھ متاثر ہوئی، جبکہ اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ان کی اور پہلی رنر اپ ترن مائی انہ کی نامناسب تبصروں پر مبنی گفتگو کے سکرین شاٹس بھی سامنے آئے تھے۔ واضح رہے کہ انعقاد کے حقوق کے تنازع کے باعث نگوین کو پہلے ہی مس یونیورس 2026ء میں ویتنام کی نمائندگی کے لیے نااہل قرار دیا جا چکا تھا، جس کے بعد اب ویتنام 2014ء کے بعد یعنی 12 سال میں پہلی بار مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں اپنا کوئی امیدوار نہیں بھیجے گا۔
متعلقہ عنوانات
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
19 November 2026
پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر
19 November 2026
ون بلین فالوورز سمٹ جنوری 2027ء میں، بہترین تخلیقی فلم کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام مقرر
19 November 2026