علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
Web Desk
20 November 2026
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر جلد سماعت کی متفرق استدعا منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالتی کارروائی کے مطابق جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کے لیے دائر کی گئی متفرق درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا۔
درخواست گزار شاہریز خان نے اپنی درخواست میں حکومتِ پنجاب، محکمہ داخلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بناتے ہوئے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر نظر بندی کے احکامات جاری کیے اور اس ضمن میں تھری ایم پی او (3-MPO) کے طے شدہ قانونی طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری کے بعد ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے، حالانکہ پولیس مقدمہ نمبر 96/23 میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔
درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے، جبکہ درخواست کے متن کے مطابق عظمیٰ خان اور نورین نیازی پہلے ہی رہا ہو چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026