خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
Web Desk
20 November 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا جہاں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، جبکہ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران انہیں علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے کے اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی، جس کے بعد انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کر کے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔ خیبر پختونخوا پولیس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پولیس کو دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف ایک بہادر صفِ اول کا دستہ قرار دیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کا فیصلہ کن خاتمہ کرنے اور خیبر پختونخوا میں بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال