اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
Web Desk
20 November 2026
وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس (SWAT) کو جدید اور نئی گاڑیاں حوالگی کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے SWAT فورس کے حوالے کی جانے والی نئی گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور فورس کے مستعد جوانوں سے ملاقات کر کے ان کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فورس کی استعدادِ کار مزید بڑھانے کے لیے SWAT فورس کو مزید 20 نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نئی اور جدید گاڑیوں کی فراہمی سے اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ SWAT فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال یا سیکیورٹی چیلنج میں فرسٹ ریسپونڈر کے طور پر فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائے گی۔ تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ پولیس و انتظامی افسران بھی شریک تھے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026