پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
20 November 2026
مالدیپ کے ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں بندرگاہوں، ماہی گیری اور بحری تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی و معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ سمندری تجارت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے آگاہ کیا کہ بحری شعبے میں تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک پاکستانی وفد آئندہ ماہ دسمبر میں مالدیپ کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری رابطوں اور لاجسٹکس میں بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو نمایاں فروغ ملے گا۔
دوسری جانب مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی وفد کے آئندہ دورہ مالدیپ سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی و بحری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026