معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
Web Desk
20 November 2026
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کے سپرد کرنا ہوگی، جبکہ نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پاکستان کو آئندہ 20 سے 30 برس میں حقیقی معاشی منزل تک لے جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں مشیرِ نجکاری محمد علی کا کہنا تھا کہ ملک کے اصل بزنس حب کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد ہیں، اس لیے مؤثر معاشی نتائج کے حصول کے لیے نجی شعبے کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سازی میں اکیڈمیا دوسرا اہم ستون ہے، تاہم بدقسمتی سے ہماری جامعات اور تھنک ٹینکس پالیسی سازوں سے کٹے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے اس بات پر زور دیا کہ ٹھوس تحقیق اور مشاورت کے بغیر پائیدار پالیسی سازی ممکن نہیں ہے، جبکہ معاشی و پالیسی معاملات میں اختلافِ رائے کو دلیل اور تعمیری بحث کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026