شارجہ میں فلم سٹار میرا کی بہن کے انتقال پر تعزیتی تقریب، شوبز شخصیات کی شرکت
Web Desk
19 November 2026
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں معروف پاکستانی فلم اسٹار میرا کی مرحومہ بہن شائستہ کے انتقال پر ایک پُروقار تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شوبز، سیاست، کاروبار اور میڈیا سے وابستہ نمایاں شخصیات کے علاوہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شارجہ کے علاقے موئیلح میں واقع ’’کراچی اسٹار ریسٹورنٹ‘‘ میں منعقدہ اس تعزیتی اجتماع کے منتظمین کے مطابق اداکارہ میرا کی بہن شائستہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں کینسر کے موذی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملی تھیں۔ تقریب کے آغاز میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
تعزیتی تقریب کی میزبانی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فنکار فہد اسد نے انجام دی، جبکہ کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کے مالک شاہد بنگش اور فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر نیہا لاج بھی انتظامات میں پیش پیش رہیں۔ اس موقع پر فلم اسٹار میرا نے تمام شرکا سے فرداً فرداً ملاقات کی اور غم کی اس گھڑی میں شریک ہونے اور اظہارِ ہمدردی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر میاں منیر ہانس، سید سلیم شاہ، ڈاکٹر ظفر، ڈاکٹر نور صباح، اشفاق، کاشف، یاسمین اروڑا، یاسمین کنول، بابا دبئی، کاشف ملک، شمروز، وحید، مسٹر پن، راحیل، حمزہ، دانش، نعمان، رابی، رضوان، عبید اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ’’پاور آف شارجہ‘‘ سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کر کے میرا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اجتماعی دعائے مغفرت کے موقع پر کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی خوشی اور غمی کے ہر موقع پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں، جو باہمی اخوت اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر
19 November 2026
ون بلین فالوورز سمٹ جنوری 2027ء میں، بہترین تخلیقی فلم کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام مقرر
19 November 2026
دبئی کا عالمی موسیقی میلہ مارچ 2027ء تک ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان
19 November 2026
تھیٹر پر پابندی نہیں بلکہ اصلاحات لا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری کا بل پر دوٹوک جواب
18 November 2026
فنکاروں سے متعلق ڈرامیٹک بل کالا قانون ہے: اعجاز شفیع
18 November 2026
گلوکار شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
18 November 2026
عاصم اظہر کی دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
17 November 2026
اداکارہ ایشا نور نے شوبز انڈسڑی چھوڑنے کی وجہ بتا دی
17 November 2026