LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ

نوجوان باکسر شیر باز مری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا

Web Desk

17 November 2026

محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے نوجوان فائٹر شیر باز مری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے قازقستان میں منعقدہ ‘نوماڈ ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ’ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ اپنی شاندار فتح پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شیر باز مری نے بتایا کہ ووشو سے باکسنگ اور پھر کک باکسنگ تک کی 16 سالہ طویل اور کٹھن جدوجہد نے انہیں آج اس عالمی مقام تک پہنچایا ہے، جبکہ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اور سبز ہلالی پرچم لہرانا ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے اس عالمی کامیابی کے اعتراف میں حکومتِ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمت دیے جانے کو اپنے لیے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا، جبکہ کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ شیر باز مری کی یہ جیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ہر میدان میں ملک کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔