LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال

Web Desk

16 November 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے چھ وکلاء کے ناموں کی فہرست تیار کر کے جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فہرست ایڈووکیٹ اویس یونس چودھری کی جانب سے جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی ہے، جس میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، سلمان اکرم راجہ، علی زمان اور عمران خان اورکزئی کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ان وکلاء کی ملاقات منگل کے روز متوقع ہے جبکہ اس موقع پر ان کی بہنوں کی بھی جیل آمد کا امکان ہے، اور ناموں کی فہرست موصول ہونے کے بعد اب جیل حکام کی جانب سے ملاقات کی باضابطہ اجازت اور انتظامات سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔