Web Desk
15 November 2026
تحریکِ انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان ایڈووکیٹ نے اپنے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کل اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین، جنرل سیکرٹری، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر سمیت اعلیٰ قیادت کو ارسال کر دیں گے اور ہدایت ملنے پر خود سینیٹ میں حاضر ہو کر چیئرمین سینیٹ کے روبرو تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔ سینیٹر خرم ذیشان ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پارٹی بانی چیئرمین کی خاطر ان کا ووٹ استعمال کرنے کے لیے استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کرے تو بھی ان کا ووٹ امانت ہے جس میں خیانت نہیں کی جائے گی، تاہم وہ آئندہ سینیٹ یا کسی بھی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند نہیں ہوں گے اور ایک عام کارکن و پاکستانی کی حیثیت سے جدوجہد میں شریک رہیں گے۔ دوسری جانب سونے کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹر خرم ذیشان ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ وہ وکلاء سے مشاورت کے بعد الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف جلد ہتکِ عزت (ڈیفیمیشن) کی کارروائی کا آغاز کریں گے اور آئندہ چند روز میں متعلقہ افراد کو قانونی نوٹس بھجوا دیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026
مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال
29 October 2026