مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال
Web Desk
29 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے نو منتخب صدر علی حسام اصغر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں خواجہ شاہزیب اکرم اور خواجہ وسیم افضل بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران تاجر برادری نے صوبے میں صنعتی ترقی کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف سفارشات پیش کیں، جس پر وزیراعلیٰ نے قابلِ عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو کاروبار دوست بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ’ای بز‘ (e-Biz) متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ریڈ ٹیپزم کا خاتمہ ہو سکے۔ دوسری جانب LCCI وفد نے صوبے میں امن و امان کی بحالی اور کاروباری سہولیات کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026