LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد

Web Desk

14 November 2026

حکومتِ پنجاب نے اپنے جدید سرکاری جیٹ طیارے ’گلف اسٹریم G-500‘ کا آپریشنل کنٹرول اور دیکھ بھال (مینٹیننس) پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے سپرد کرنے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کی بھی توثیق کر دی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت کے وی آئی پی فلائٹ ونگ کی محدود تکنیکی صلاحیت کے باعث جدید اور پیچیدہ نظام کے حامل گلف اسٹریم طیارے کو سنبھالنے میں تکنیکی مشکلات درپیش تھیں، جبکہ پاک فضائیہ کے پاس اس طیارے کی دیکھ بھال اور محفوظ پروازوں کے لیے درکار خصوصی مہارت، جدید انفراسٹرکچر اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کی چوبیس گھنٹے دستیابی اور آپریشنل تیاری یقینی بنانے کے لیے اسے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈی رجسٹر کر کے پاک فضائیہ کا ٹیل نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پاک فضائیہ کے تین حاضر سروس پائلٹس کی خدمات بھی ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی ہیں جو صوبائی پائلٹس کے ہمراہ فلائٹ آپریشن انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ ایم او یو میں طیارے کی دیکھ بھال، تکنیکی امور اور مالی انتظامات کو شامل کیا گیا ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر، ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD) کو پنجاب حکومت کی جانب سے معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار تفویض کر دیا گیا ہے۔