LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں

Web Desk

17 November 2026

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر ایک ایسا غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا جس نے وہاں موجود مسافروں اور عملے کو حیران کر دیا، جہاں ملائیشیا سے وطن واپس آنے والے ایک شخص کو لینے کے لیے اس کی تینوں بیویاں بیک وقت ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوہر کو دیکھتے ہی تینوں خواتین نے اسے گھیر لیا اور ایک دوسرے پر اپنا حق جتانے لگیں، جس کے نتیجے میں استقبال کے بجائے ان کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک جا پہنچا۔ ایئرپورٹ پر موجود افراد اس عجیب صورتحال کو حیرت سے دیکھتے رہے جبکہ جھگڑا ختم کرانے اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی عملے کو مداخلت کرنا پڑی، تاہم اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔