ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
Web Desk
15 November 2026
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن اسلام آباد نے ترکیہ سے ملک بدر ہو کر پاکستان واپس آنے والے آٹھ پاکستانی شہریوں کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ آٹھوں شہری ورک ویزوں پر ترکیہ گئے تھے تاہم انہوں نے ویزوں پر درج متعلقہ کمپنیوں میں ملازمت کرنے کے بجائے غیر قانونی طور پر دیگر مقامات پر کام شروع کر دیا تھا، جس پر ترکیہ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کیا اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس معاملے میں ملوث دیگر افراد اور ایجنٹس کے ممکنہ کردار کا تعین بھی دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026
مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال
29 October 2026