خیبر پختونخوا میں طبی سہولیات کا فقدان، 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار ڈاکٹر دستیاب
Web Desk
15 November 2026
خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات اور طبی عملے کی شدید قلت کی تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں صوبے کی 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار 24 ڈاکٹرز دستیاب ہیں اور یوں ہر 5 سے 6 ہزار افراد کے حصے میں محض ایک ڈاکٹر آتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں مختلف نوعیت کے 200 سے زائد سرکاری طبی مراکز غیر فعال پڑے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی بھی شدید کمی ہے، جہاں 64 ہزار بستروں کی مجموعی ضرورت کے مقابلے میں صرف 18 ہزار 432 بستر دستیاب ہیں اور یوں 45 ہزار 568 بستروں کا واضح فرق موجود ہے، جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب صوبائی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے طبی نظام میں بہتری لانے کے لیے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئی) ایکٹ میں ترامیم کرنے اور سرکاری اسپتالوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ صحت کارڈ میں موجود خامیوں کو دور کر کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
روسی کینسر ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج، مریض کے 4 ماہ سے کوئی نئی رسولی سامنے نہیں آئی
15 November 2026
خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف
15 November 2026
ذیابیطس کا تیزی سے پھیلاؤ صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، وزیراعظم
14 November 2026
پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف
14 November 2026
محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
13 November 2026
جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا
13 November 2026
پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں کنٹریکٹ پر پُر کرنے کا فیصلہ
12 November 2026