LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

Web Desk

13 November 2026

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے متعدد بڑے سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں انتظامی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت کئی افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جبکہ متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کو عہدوں سے ہٹا کر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر ذیشان حیدر کو ریگولر بنیادوں پر ایم ایس جناح ہسپتال، ڈاکٹر فرح انعام کو ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ، ڈاکٹر محمد شہباز کو میاں منشی ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر ظلِ ہما کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال جبکہ ڈاکٹر عافیہ زیب کو پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ملتان میں ڈاکٹر عبدالقادر خان کو نشتر ہسپتال، ڈاکٹر صائمہ بتول سومرہ کو نشتر ٹو اور ڈاکٹر فرحان خان کو چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایم ایس مقرر کر دیا گیا، جبکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر کاشف بشیر چوہدری، ڈی جی خان میں ڈاکٹر محمد عمران خان، ساہیوال میں ڈاکٹر زاہد احمد، گجرات میں ڈاکٹر محمد کاشف شہزاد ورک اور سیالکوٹ، نارووال، میانوالی و رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں بھی نئے ایم ایس تعینات کر دیے گئے ہیں۔